مقبوضہ کشمیر میں جوہری حملے کے حوالے سے وارننگ جاری

شہری حفاظتی اقدامات کے تحت بم پروف بنکر اور کھانے پینے کی اشیا اکٹھی کر کے رکھیں،مقبوضہ کشمیرپولیس

شہری حفاظتی اقدامات کے تحت بم پروف بنکر اور کھانے پینے کی اشیا اکٹھی کر کے رکھیں،مقبوضہ کشمیرپولیس فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی ممکنہ جوہری حملے کے حوالے سے شہریوں کو وارننگ جاری کردی گئی۔

اے پی کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پولیس نے مقامی اخبار میں ممکنہ ایٹمی حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بم پروف بنکر اور کھانے پینے کی اشیا اکٹھی کر کے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


رپورٹ کے مطابق کشمیر پولیس نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بم پروف گھروں کا انتظام کریں اور ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیا بھی اکٹھی کر لیں۔ کشمیر پولیس کی جانب سے اخبار میں شہریوں کو کسی بھی طرح کے کیمیکل اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کے حملے سے بھی بچنے کی تراکیب بیان کی گئی ہیں۔

امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرپاکستان اوربھارت کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے جاری کشیدگی بڑھنے کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے شہریوں کو ایٹمی حملے کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہو۔

Recommended Stories

Load Next Story