کراچی میں آپریشن صورتحال معمول پر آنے تک جاری رہے گا آرمی چیف

کراچی سمیت صوبے بھر میں امن کی مکمل بحالی تک کوششیں جاری رہیں گی، آرمی چیف

آرمی چیف نے باغیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں فورسز کے کردار کو سراہا: فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور شہر کی صورتحال معمول پر آنے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر کراچی پہنچے جہاں کور کمانڈرکراچی شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت آپریشن رد الفساد میں پیش رفت اور مردم شماری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مردم شماری کا ٹاسک پورا کرنے پر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کی کی تعریف کی جب کہ باغیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں فورسز کے کردار کو بھی سراہا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بلوچستان میں ترقیاتی کوششوں میں تعاون کرتے رہیں گے

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک فورسز کی کوششیں جاری رہیں گی۔
Load Next Story