پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کر دیا

پاکستان ٹیم جمعہ سے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ سے پہلا چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔


ویب ڈیسک January 22, 2013
پیر کو جنوبی افریقہ پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی پریکٹس ایسٹ لندن میں ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

پیر کو جنوبی افریقہ پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی پریکٹس ایسٹ لندن میں ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ تمام کھلاڑی بالکل فٹ ہیں اور ایسٹ لندن کا موسم ان دنوں پاکستان جیسا ہے، اسی لئے بھرپور پریکٹس سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ سے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ سے پہلا چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں