آئی سی سی بھارت میں پاکستان ویمنز ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ دارہےذکا اشرف
پاکستان اوربھارت کے تعلقات کرکٹ سے بہترہوئے تھے لیکن سرحد پرکشیدگی سے پھر صفرہوگئے، ذکا اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت میں ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ دارآئی سی سی ہے۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کرکٹ سے بہترہوئے تھے لیکن سرحد پرکشیدگی سے پھر صفرہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث اب آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت میں ویمنز ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی کا انتظام کرے، بھارتی وزیر داخلہ سے اس حوالے سے اب تک کوئی بات نہیں ہوئی۔
پاکستان کے جنوبی افریقہ کے دورے کے حوالے سے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے لیکن امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے ذریعے لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرنا چاہتے ہیں، حالات جیسے بھی ہوں سپر لیگ ہوکر رہے گی۔