دہشتگردی کے واقعات میں آر ایس ایس اوربی جےپی ملوث ہیںبھارتی سیکریٹری داخلہ

سمجھوتہ ایکسپریس، مکہ مسجد اور خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر دہشت گردی میں آر ایس ایس اور بے جے پی ملوث ہیں۔


ویب ڈیسک January 22, 2013
دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث کم از کم 10 افراد کا براہ راست تعلق آر ایس ایس سے ہے، بھارتی سیکریٹری داخلہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ کے بعد سیکریٹری داخلہ نے بھی سمجھوتہ ایکسپریس سمیت دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آر کے سنگھ کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس ، حیدر آباد دکن کی مکہ مسجد اور خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں آر ایس ایس اور بے جے پی ملوث ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں ملوث کم از کم دس افراد کا براہ راست تعلق راشٹریہ سیوک سنگھ سے ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھی وزیر داخلہ کے بیان کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو مذہب کی حمایت حاصل نہیں ہونی چاہئے،بھارت دہشت گردی کے خلاف ہے لیکن کچھ شہادتیں ایسی بھی ہیں جو ناقابل تردید ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں آر ایس ایس اور بی جے پی ملوث ہے جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس نے بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شیندے سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے معافی نہیں مانگی تو پھر لوک سبھا میں ان کے ساتھ باہمی تعلق خراب ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |