پریانکا چوپڑا فلمزنجیر کی ریمیکنگ کیلئے خاص گانا شوٹ کرائیں گی

گانے کی شوٹنگ کا آغاز 27 جنوری سے ہو گا اور 3 دن میں شوٹنگ مکمل کر لی جائے گی۔


IANS January 22, 2013
گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرینکا کے ساتھ دیگر 100ڈانسربھی حصہ لیں گے۔ فوٹو: رائٹرز

اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں ہندی سینما کی یادگار فلم "زنجیر" کی ریمیکنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کے لئے وہ ایک خاص گانا بھی شوٹ کرائیں گی۔

گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پریانکا کے ساتھ دیگر 100ڈانسز بھی حصہ لیں گے،گانے کی شوٹنگ کا آغاز 27 جنوری سے ہو گا اور3 دن میں اس کو مکمل کر لیا جائے گا،پریانکا چوپڑا پر جو گانا فلمایا جارہا ہے وہ فلم کاتعارفی گانا بھی ہے جس کے کوریوگرافرگنیش آچاریا ہیں جبکہ میوزک میت برادرز نے ترتیب دیا ہے۔فلم زنجیرکے پروڈیوسر امت مہرا اور ہدایات کار اپرووا لکھجا ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زنجیر فلم 1973 میں بنائی گئی تھی جس کے نمایاں اداکاروں میں امیتابھ بچن، جیا بہادری اور پرآن شامل تھے، اس فلم نے ہندی سینما میں رومینٹک فلموں کا دور ختم کر کے ایکشن سے بھرپور فلموں کے دور کا آغاز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں