بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ میں متفقہ طور پر بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا


Sports Desk May 07, 2017
بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ میں متفقہ طور پر بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا،فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بالآخر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

دہلی میں بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ ہوئی جس میں متفقہ طور پر بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چیمپئنزٹرافی؛ آئی سی سی نے نئی موبائل ایپ متعارف کردی

واضح رہے کہ اجلاس سے قبل ایجنڈے میں بھی میگا ایونٹ سے بائیکاٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے بورڈ کے ایسٹ اور نارتھ زون کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی جس میں چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کر دی گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کو کروڑوں ڈالر کا جھٹکا

بھارتی میڈیا میں ایونٹ کیلیے پیر کو ٹیم کے اعلان کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ بورڈ سیکرٹری امیتابھ چودھری نے سلیکشن پینل کی میٹنگ پیر کو طلب کی ہے جس کے بعد ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔