کراچی یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

كراچی ميں يوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے كی فی كلو قيمت 4 سے ساڑھے 4 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔


Numainda Express January 22, 2013
يوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے كی فی كلو قيمت 4 سے ساڑھے 4 روپے تک بڑھادی گئی ہے ، فوٹو: فائل

شہر میں عام بازاروں كے ساتھ يوٹیلٹی اسٹورز پر بھی آٹے كی قيمت ميں اضافہ کردیا گیا ہے۔

يوٹیلٹی اسٹورز پرعوام كو سستے داموں آٹے كی فراہمی كے دعوؤں كے برعكس كراچی ميں يوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے كی فی كلو قيمت 4 سے ساڑھے 4 روپے تک بڑھادی گئی ہے جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کے 10 كلو تھیلے کی قیمت 45 روپے اضافے كے بعد 390 روپے كردی گئی ہے،اسی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد 10 كلو كا تھیلا 360 روپے کی بجائے400 روپے ميں فروخت كيا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں