اسٹیٹس کو کے خاتمے تک نوازشریف اور زرداری جیسے حکمران پیدا ہوتے رہیں گے سراج الحق

بھارت سرحد پار سے حملے اور ہمارے حکمران نریندر مودی کو خوش کرنے کے لئے بیانات دے رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک May 07, 2017
کرپشن کے خلاف جنگ ہماری جنگ اس فرسودہ نظام کے خاتمے تک جاری رہے گی، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک سے اسٹیٹس کو کے خاتمے تک نواز شریف اور زرداری جیسے حکران پیدا ہوتے رہیں گے۔

پشاور میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار سے پاکستان پر حملے کر رہا ہے اور ہمارے حکمران نریندر مودی کو خوش کرنے کے لئے بیانات دیئے جا رہے ہیں، پاک افغان سرحد پر بھی صورت حال کشیدہ ہے لیکن اسلام آباد میں بیٹھا حکمران ٹولہ سو رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قوم کو مقروض کرکے ایوانوں میں بیٹھےلوگ معاشی دہشت گرد ہیں

سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے بچوں کا نام آیا، جب تک ملک سے اسٹیٹس کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک نواز شریف اور زرداری جیسے حکمران پیدا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی عمل داری نہیں، امیروں کے کتے بھی پلاؤ کھاتے ہیں جب کہ غریبوں کے بچے گندگی کے ڈھیر پر زندگی گزارتے ہیں۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جو اس فرسودہ نظام کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔