شہزادہ ہیری کا افغان جنگ کو ویڈیو گیمز کھیلنے کے مترادف قرار دینا پاگل پن ہے طالبان
افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا میرے لئے ویڈیو گیم "پلے اسٹیشن" اور ایکس باکس" کھیلنے جیسا ہے،ہیری
افغان طالبان نے برطانوی شہزادے ہیری کو افغانستان میں طالبان اور جنگجوؤں کو مارنے اور ان پر بم برسانے کو وڈیو گیم کھیلنے سے مترادف قرار دینے پر پاگل قرار دیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں 49 ممالک کی افواج طالبان کے خلاف اپنی بھرپورعسکری طاقت کا استعمال کر رہی ہیں اور شہزادہ ہیری اس جنگ کو ویڈیو گیمز کھیلنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں جو کہ مضحکہ خیز ہے۔
طالبان ترجمان نے کہا کہ یہ جنگ ہمارے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور ہم نے شہزادہ ہیری کی ان باتوں کو سنجیدہ انداز میں نہیں لیا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں جاری اس جنگ میں حصہ لینے والے کئی امریکی اور غیر ملکی فوجی اپنا دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔
گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا میرے لئے ویڈیو گیم "پلے اسٹیشن" اور ایکس باکس" کھیلنے جیسا ہے کیونکہ مجھے ویڈیو گیمز کھیلنا بہت پسند ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایک زندگی بچانے کے لئے ہمیں ایک زندگی ختم کرنا پڑتی ہے اگر کچھ عناصر ہمارے لوگوں کو مارنے کے عزائم رکھتے ہیں تو ہم انہیں گیم سے نکال دیں گے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری افغان صوبے ہلمند میں معاون پائلٹ کی حیثیت سے اپنی فوجی ذمہ داریاں انجام دیتے رہےہیں اورآج ہی اپنی 20ہفتوں کی مدت پوری کرکے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔