بوکو حرام نے یرغمال 82 طالبات کو رہا کر دیا

طالبات کی رہائی سیکورٹی فورسز، سوئٹزر لینڈ حکومت اور مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کی کوششوں سے ممکن ہوئی

بوکو حرام نے 2014 میں نائیجیریا کے شہر چیبوک سے طالبات کو اغوا کرلیا تھا۔،فوٹو:فائل

نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے 3 سال قبل اغوا کی گئیں طالبات میں سے 82 کو رہا کردیا۔

نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد 3 سال قبل اغوا کی گئی 82 طالبات کو رہا کردیا جس کے بعد اب تک رہائی پانے والی طالبات کی تعداد 102 ہو گئی ہے تاہم اب بھی 174 طالبات شدت پسند وں کی قید میں ہیں۔


نائیجیرین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبات کی رہائی سیکورٹی فورسز، سوئٹزر لینڈ حکومت اور مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے جس کے لیے ان سب کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ بوکو حرام نے 2014 میں نائیجیریا کے شہر چیبوک سے 250 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا تھا۔
Load Next Story