پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرا سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

بھارت کی جیت پر لگانے والے کو100کے ساتھ 44 جب کہ پاکستان کی جیت پر100روپے لگانے والے کو 175 روپے ملیں گے


ویب ڈیسک May 07, 2017
بھارت کی جیت پر لگانے والے کو100کے ساتھ 44 جب کہ پاکستان کی جیت پر100روپے لگانے والے کو 175 روپے ملیں گے . فوٹو فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم ترین میچ 4 جون کو کھیلا جائے گا اورمیچ کے لیے تمام ٹکٹیں ابھی سے فروخت ہوچکی ہیں جب کہ بکیوں نے میچ کے لیے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ 4 جون کو شیڈول ہے، پاک بھارت میچ صرف کرکٹ میچ ہی نہیں، اعصاب کی جنگ ہوتی ہے اور ہر بال پر کرکٹرز کے ساتھ پوری قوم کے جذبات ابھرتے ہیں اور اس مرتبہ روایتی حریف ایجبسٹن کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے جس کے لئے تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :مشن چیمپئنزٹرافی میں حریفوں کوقابوکرنے کیلیے منصوبے بننے لگے

دوسری طرف ہمیشہ کی طرح پوری قوم شاہینوں کی جیت کے لیے پُر عزم ہے لیکن سٹے بازوں نے بھارت کو اس میچ کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے۔ بھارت کی جیت پر لگانے والے کو 100 روپے کے ساتھ 44 جب کہ پاکستان کی جیت پر 100 روپے لگانے والے کو 175 روپے ملیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔