نرگس نے راج کپورکیلئے اپنے زیورات کیوں بیچے

راج کپور اور نرگس کی جوڑی ماضی میں کافی سپر ہٹ رہی اور دونوں نے 16 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے


ویب ڈیسک May 07, 2017
فلم آوارہ میں ایک گیت کو فلمانے پر 8 لاکھ کی لاگت جس کی وجہ فلم بجٹ سے تجاوز کرگئی تھی ،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور سنجے دت کی والدہ نرگس کے فلم''آوارہ'' کی تکمیل کے لیے اپنے زیورات بیچ کرراج کپور کی مدد کا انکشاف ہوا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور اور نرگس کی جوڑی ماضی میں کافی سپر ہٹ رہی اور دونوں نے 16 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں بھی اس حد تک بڑھ گئی تھیں کہ دونوں شادی کے لیے بھی تیار تھے تاہم غلط فہمیوں کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہوسکی لیکن اب نرگس کی راج کپور کے لیے قربانی کا انکشاف ہواہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1951 میں ریلیز ہونے والی فلم ''آوارہ'' کے ہدایت کار ، پروڈیوسر اور اداکار راج کپور کے مدمقابل نرگس نے مرکزی کرداراداکیا جب کہ فلم کے ایک گیت کو فلمانے پر 8 لاکھ کی لاگت آئی اور پوری فلم پر 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے جس کے باعث راج کپور کی فلم بجٹ سے تجاوز کرگئی اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے تھے ۔ راج کپور کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نرگس نے اپنے زیوارات بیچ کرکے ساری رقم راج کپور کو دے دی جس پر فلم مکمل ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔