پنجاب اسپورٹس بورڈ بھی شاہد آفریدی کو اکیڈمی کیلئے جگہ دینے کو تیار

پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، چیرمین اسٹیئرنگ کمیٹی اسپورٹس پنجاب

پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، چیرمین اسٹیئرنگ کمیٹی اسپورٹس پنجاب . فوٹو : فائل

پنجاب اسپورٹس بورڈ بھی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو اکیڈمی قائم کرنے کیلئے جگہ دینے کو تیار ہے۔

چیرمین اسٹیئرنگ کمیٹی اسپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا کہ شاہد آفریدی پنجاب کے کسی بھی شہر میں اکیڈمی بنانا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں، اکیڈیمی کےلئے جگہ بھی پنجاب حکومت کی جانب سے دی جائے گی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسپورٹس کی فروغ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :سندھ حکومت کھیل کے معاملے پر سنجیدہ نہیں

حنیف عباسی نے کہا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں، وہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں اور گراؤنڈ میں اکیڈیمی بناناچاہتے ہیں تو پنجاب حکومت بھرپور تعاون کےلئے تیار ہے اوراکیڈمی کےلئے جگہ مہیا کی جائے گی جب کہ اس کے علاوہ بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے جس کےلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں اسپورٹس جمنازیم اور گراؤنڈز بھی بنائے جا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا اکیڈمی کیلیے آفریدی سے رابطہ
Load Next Story