وزیراعظم کرپشن ختم کرنے کیلئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے عمران خان
وزیراعظم آج کہتے ہیں کہ ہم کرپشن روکیں یا ترقیاتی کام کریں اور ان کیخلاف بھی نیب میں 13 کیسز ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج کہہ رہے ہیں کہ کرپشن روکنے کی ضرورت نہیں اور اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اور پوری قوم کو مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں غیرملکی قرضوں کے بوج تلے رہنا ہے یا ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنا ہیں، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ سب سے پہلے ادارے مضبوط کرتی ہیں، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری ہوگی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج کہتے ہیں کہ ہم کرپشن روکیں یا ترقیاتی کام کریں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ نیب میں ان کے خلاف 13 کیسز موجود ہیں اور اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ سنگاپور پاکستان کے مقابلے میں بہت پیچھے تھا لیکن آج وہ ترقی میں بہت آگے نکل چکا ہے، سنگاپور کو قیادت ملی اور وہ پاکستان سے آگے نکل گیا جب کہ اس کے کے لیڈروں نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا اور اداروں کو مضبوط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک ایران سے اس لئے گیس نہیں لی گئی کیوں کہ جن لوگوں سے قرضے لئے گئے انہوں نے ایران سے گیس لینے سے منع کیا، غیرملکی قرضوں کی قیمت قوم کو ادا کرنا پڑرہی ہے، آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو دبئی میں کہا کہ پاکستانیوں پر 40 ارب کے مزید ٹیکس لگائیں جس سے ڈیزل، اور پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں والدین نے اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا جب کہ صوبے بھر میں 34 ہزار بچے پرائیوٹ اسکول چھوڑ کر سرکاری اسکولوں میں آئے اور یہی نہیں تحریک انصاف کے ایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو پرائیوٹ اسکول سے نکال کر گورنمنٹ اسکول میں داخل کرایا، صحت کے شعبے میں بھی خیبرپختونخوا کے عوام پرائیوٹ اسپتالوں کے بجائے سرکاری اسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں تمام سہولیات میسر ہیں۔