ڈاکٹرعظمیٰ کی بھارتی ہائی کمیشن میں موجودگی کا ڈراپ سین

ڈاکٹر عظمیٰ کوشادی کے بعد پتا چلا کہ طاہر علی شادی شدہ اور 4 بچوں کا باپ ہے، بھارتی ہائی کمیشن کا موقف


ویب ڈیسک May 08, 2017
ڈاکٹر عظمیٰ کوشادی کے بعد پتا چلا کہ طاہر علی شادی شدہ اور 4 بچوں کا باپ ہے،ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

بھارتی ہائی کمیشن میں ڈاکٹر عظمیٰ کی موجودگی اور پاکستانی شہری کے دعوے کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن نے خود دفترخارجہ سے رابطہ کرلیا۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پر رابطہ کیا اور بتایا ہے کہ طاہرعلی پہلے سے شادی شدہ ہے جس کی وجہ سے عظمیٰ نے ہائی کمیشن میں پناہ لی اور وہ اب واپس بھارت جانے کی خواہشمند ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ طاہرعلی کی شادی اور اس کے 4 بچوں سے لاعلم تھی اور جب وہ پاکستان آئی تو اسے اس راز کا پتہ چلا جس کی وجہ سے وہ اب یہاں رہنا نہیں چاہتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستانی سے شادی کرنیوالی بھارتی خاتون انڈین ہائی کمیشن میں محصور

واضح رہے کہ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی بھارتی خاتون ڈاکٹرعظمیٰ اور بونیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری طاہرعلی ملائشیا میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے اور ڈاکٹر عظمیٰ یکم مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی جب کہ 3 مئی کو دونوں نکاح کر کے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں