پاناما کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی آج سے کام کا آغاز کرے گی

عدالتی ریکارڈ بھی حوالے کیا جائے گا، ٹیم روز کی بنیاد پر کام کرے گی، تمام اجلاس اورکارروائی ان کیمرہ ہوگی، ذرائع


INP May 08, 2017
اجلاس میں ایڈیشنل رجسٹرارسپریم کورٹ محمد علی 6رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوکیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیںگے۔ فوٹو؛ فائل

پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں قائم 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) آج سے کام کا آغاز کریگی۔

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی پہلے اجلاس میں پاناما کیس کے عدالتی فیصلے اورعدالت میں پیش کردہ ریکارڈ جے آئی ٹی کے سپرد کریںگے تاہم اس موقع پر وہ ٹیم کوکیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن میں اس کے ٹی او آرز بھی درج کیے گئے ہیں اور تحقیقات کے لیے ٹائم فریم بھی مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی ان شخصیات کو بھی طلب کریگی جن پرالزامات عائدکیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک موجود سرمائے کی منتقلی سے متعلق شواہد تلاش کیے جائیں گے اور قطر سمیت دیگر ممالک سے رابطہ کر کے وہاں کی گئی سرمایہ کاری سے متعلق بھی شواہد کی فراہمی درخواست کی جائیگی۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی روزانہ کی بنیاد پراپنا کام کرے گی اور اس کے تمام اجلاس اور کارروائی ان کیمرہ ہوگی، یاد رہے کہ ملک کے تمام اداروں، وزارتوں اور ڈویژنوں کو جے آئی ٹی کے ساتھ پاناما کیس کی تحقیقات میں تعاون کا کہا گہا ہے جبکہ فنڈزبھی فراہم کردیے گیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں