پاکستانی فوج کا ڈر 16 بھارتی افسران نے سرحد پر ڈیوٹی سے انکار کر دیا

بعض افسران نے تیج بہادر یادیو کی وڈیو دیکھ کر فورس میں شمولیت سے گریز کیا، بھارتی اخبار


INP May 08, 2017
گزشتہ سال 31 میں سے صرف 17 سورماؤںنے بی ایس کوجوائن کیا تھا، بھارتی اخبار۔ فوٹو: نیٹ

پاک فوج کے شیر جوانوں کے خوف کے باعث سرحد پر ڈیوٹی کے لیے منتخب ہونے والے 16 بھارتی افسران نے ڈیوٹی سے ہی انکار کر دیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیرا ملٹری فورس کے60 فیصدسے زائد گزٹڈ افسران نے رواں سال بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جوائن کرنے سے انکار کیا تاہم ان افسران میں سے بعض پاک فوج کے شیر جوانوں سے سرحد پر مقابلے کی ہمت نہ ہونے کے باعث دم دباکربھاگ گئے جبکہ کچھ افسران نے تیج بہادر یادیو کی ویڈیو کو دیکھ کربی ایس ایف جوائن کرنے سے انکارکیا۔

رپورٹ کے مطابق مقابلے کے امتحان میں پیراملٹری فورسزکی خالی نشستوں کے لیے بھرتی کیے جانے والے افسران میں سے28 کوبی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی پوسٹ کی پیشکش کی گئی تاہم ان میں سے16 لوگوں نے بارڈر پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی 31 میں سے صرف17 سورماؤں نے بی ایس کو جوائن کیا تھا جبکہ گزشتہ سے پیوستہ سال امتحان دینے والوں میں سے 110 میں سے صرف 69 افسران نے بی ایس ایف جوائن کی تھی اوران میں سے بھی 15 نے دوران ڈیوٹی استعفیٰ دے کر گھروں کی راہ لے لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں