رحمان ملک نے پاکستان میں قید تمام بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

رحمان ملک نے ايف آئی اے كوہدايت كی ہے كہ تمام بھارتی ماہی گيروں كو ابتدائی تحقيقات كے بعدكشتيوں سميت واپس جانےدياجائے۔

رحمان ملک نے ايف آئی اے كوہدايت كی ہے كہ تمام بھارتی ماہی گيروں كو ابتدائی تحقيقات كے بعدكشتيوں سميت واپس جانےدياجائے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک نے پاكستان ميں قيد تمام بھارتی ماہی گيروں كو رہا كرنے كا حكم ديديا۔


وزارت داخلہ كی جانب سے جاری ہونے والے بيان كے مطابق رحمان ملک نے پاكستانی جيلوں ميں قيد تمام بھارتی ماہی گيروں كو رہا كرنے كا حكم ديديا ہے، وزير داخلہ نے ڈائريكٹر ايف آئی اے كراچی كو ہدايت كی ہے كہ تمام بھارتی ماہی گيروں كو ابتدائی تحقيقات كے بعد كشتيوں سميت واپس جانے ديا جائے اور ساتھ ہی انہیں یہ تنبيہ بھی كردی جائے كہ وہ آئندہ سمندری حدود كی خلاف ورزی نہ كريں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بھی خیر سگالی کے جذبے کے تحت 4 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جنہیں واہگہ بارڈر پر رینجرز كے حوالے كيا گیا۔
Load Next Story