انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تحریک انصاف سے عدالتی حکم نامے طلب

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک May 08, 2017
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔ فوٹو؛ فائل

عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا معاملہ تو سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب

چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی کاپی ہمیں بھی موصول نہیں ہوئی، جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے اسی انتخابی ضابطہ اخلاق پر سینکڑوں ضمنی الیکشن کرائے ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان اور حمزہ شہبازکے خلاف فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے کیسز سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہیں لہذا کیس موخر کیا جائے جب کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہبازشریف کے خلاف آج فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں