کراچی میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل

مقتولہ فرزانہ کے باپ غلام نبی اور بھائی نبیل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 08, 2017
لڑکی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا، پولیس. فوٹو: فائئل

QUETTA: کیماڑی کے علاقے میں غیرت کے نام پر ایک جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا جب کہ قتل کے الزام میں لڑکی کے باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں جیکسن تھانے کی حدود بھٹہ ویلیج میں ایک مکان سے 22 سالہ لڑکی فرزانہ کی لاش ملی جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رسی بھی قبضے میں لی اور لڑکی کو قتل کرنے کے شبہے میں مقتولہ کے والد غلام نبی اور بھائی نبیل کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں غیرت کے نام پر نو بیاہتا جوڑا قتل

پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرزانہ کے اہلخانہ چند ماہ قبل ہی پنجاب سے کراچی آئے تھے اور مقتولہ کا باپ کراچی میں مزدوری کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔