پارٹی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کردیا

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الگ کریں گے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک May 08, 2017
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الگ کریں گے، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کو پارٹی فنڈنگ کیس سے الگ کردیا۔

چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کے دائرہ سماعت پر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کو پارٹی فنڈنگ کیس سے الگ کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کو توہین عدالت پر جواب جمع کرانے کی مہلت مل گئی

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا مکمل اختیار ہے جب کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الگ کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛ تحریک انصاف سے عدالتی حکم نامے طلب

الیکشن کمیشن کی عمران خان کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے عمران خان کے خلاف توہین عدالت اور پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔