بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

کوہلی ٹیم کے کپتان برقرار، دھونی، یووراج، شیکر دھون اور روہت شرما بھی ٹیم میں شامل


ویب ڈیسک May 08, 2017
بی سی سی آئی نے 14 روز کی تاخیر کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے لئے ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، شیکر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، امیش یادیو، رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون، محمد شامی، بھونیشور کمار، ہردیک پانڈے اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی نے آئی سی سی اور بھارتی سپریم کورٹ کے دباؤ میں آ کر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے 18 جون تک انگلینڈ کے 3 شہروں میں کھیلی جائے گی جس میں پاک بھارت ٹاکرا 4 جون کو شیڈول ہے۔ بی سی سی آئی نے 14 روز کی تاخیر کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔