گوجرانوالہ میں غربت سے تنگ ماں نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کردیا

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک May 08, 2017
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

تھانہ صدر کے علاقے پڑاؤ کیمپ میں ماں نے غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے پراؤ کیمپ کی رہائشی بیوہ خاتون نازیہ نے اپنی 5 سالہ بیٹی نورین کو گلہ دبا کر مار ڈالا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نازیہ کے شوہر شکیل نے تین سال قبل زہر کھا کر خود کشی کی تھی، جس کے بعد سے وہ مسلسل سسرالیوں کے رحم و کرم پر تھی، جو دونوں ماں بیٹیوں کو کھانا تک نہیں دیتے تھے اور بلا وجہ مار پیٹ کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |