پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام کو نوٹسز جاری

عدالت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک May 08, 2017
عدالت نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام کو مئی کے تیسرے ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں اوگرا حکام اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار اظہر ایڈوکیٹ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی بلکہ 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کر دیا جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مسئلہ

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروائے۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام کو مئی کے تیسرے ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |