ڈیاگو میراڈونا الفجیرہ کلب کے کوچ بن گئے

الفجیرہ کلب نے سوشل میڈیا پر میراڈونا کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کلب کی 10 نمبر جرسی اٹھائے ہوئے پوز دے رہے ہیں


Sports Desk May 08, 2017
الفجیرہ کلب نے سوشل میڈیا پر میراڈونا کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کلب کی 10 نمبر جرسی اٹھائے ہوئے پوز دے رہے ہیں، فوٹو : سوشل میڈیا۔

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو متحدہ عرب امارات کے فٹبال کلب الفجیرہ ایف سی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

56 سالہ فٹبالر کی 5 سال میں یہ پہلی جاب ہے، اس سے قبل جولائی 2012 میں انہیں یو اے ای کے کلب الوصل کے منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، الفجیرہ کلب نے سوشل میڈیا پر میراڈونا کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کلب کی 10 نمبر جرسی اٹھائے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : میراڈونا نے بھی امیدوار بننے کا فیصلہ کرلیا

اسٹار فٹبالر نے فیس بک اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میں بتانا چاہتا ہوں کہ یو اے ای کے سیکنڈ ڈویژن مقابلوں کیلیے الفجیرہ ایف سی کے نئے کوچ، منیجر اور ٹیکنیکل ایڈوائزر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔"

اس خبر کو بھی پڑھیں : لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو منحوس قرار دے دیا


واضح رہے کہ میراڈونا نے 1986 میں ارجنٹائن کو ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے 2008-10 تک ملکی ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔