میڈرڈ اوپن اعصام الحق ابتدائی راﺅنڈ میں شکست سے دوچار

اعصام اور انکے رومانوی پارٹنر نے گزشتہ ہفتے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی


Sports Desk May 08, 2017
اعصام اور انکے رومانوی پارٹنر نے گزشتہ ہفتے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔ فوٹو فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو میڈرڈ اوپن کے پہلے راﺅنڈ میں ہی شکست ہوگئی۔

ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں اعصام اور ان کے پارٹنر رومانیہ کے فلورین مرگیا کا مقابلہ کروشیا کے میٹ پیوک اور آسٹریا کے اولیور ماراخ کی جوڑی سے ہوا۔ دونوں سائیڈز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم پیوک اور ماراخ نے 2-1 سے فتح حاصل کی۔ میچ کا اسکور 6-7 (5-7)، 6-3 اور 10-8 رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اعصام الحق نے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز ٹرافی اپنے نام کرلی

واضح رہے کہ اعصام اور انکے رومانوی پارٹنر نے گزشتہ ہفتے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ جب کہ رواں سال جنوری میں انہوں نے مارسین مٹکووسکی کے ہمراہ آکلینڈ کلاسک ٹورنامنٹ ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔