کترینہ کے مداح کو سیلفی مہنگی پڑ گئی

اداکارہ کے مداح نے بار بار سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر ان کے ڈرائیور نے اس شخص کو تھپڑ دے مارا


ویب ڈیسک May 08, 2017
اداکارہ کے مداح نے بار بار سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر ان کے ڈرائیور نے اس شخص کو تھپڑ دے مارا، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے مداح کو ان کے ساتھ سیلفی لینے کوشش مہنگی پڑگئی اور اداکارہ کے ڈرائیور نے پیچھا کرنے پر مداح کو تھپڑ رسید کردیا۔

اداکارہ کترینہ کیف ممبئی میں اپنے ذاتی معالج سے طبی معائنے کے بعد گھر جانے کے لیے نکلیں تو مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا اور اسی دوران ایک مداح کی جانب سے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پرسیکورٹی گارڈز نے اسے دور ہٹادیا لیکن مداح نے بھی ہار ماننے سے انکار کردیا اور اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا۔

مداح نے اداکارہ کے ساتھ دوبارہ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر ان کا ڈرائیور غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور مداح کو تھپڑ رسید کردیا جس پر اس شخص نے رونا شروع کردیا لیکن اداکارہ ڈرائیور کی حرکت کی باز پرس کرنے کی بجائے نظر انداز کرتے ہوئے گھر چلی گئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔