ہنگو کے شہید اعتزاز حسن کے والدین کا امداد نہ ملنے پر شکوہ
اگرکوئی وعدہ ہماری طرف سے کیا گیا تھا تووہ پہلے ہی پورا کر دیا گیا ہو گا، صوبائی مشیر اطلاعات مشتاق غنی
MUZAFFARABAD:
6 جنوری 2014 کو ضلع ہنگو کے اسکول میں داخل ہونے والے خودکش حملہ آورکو دبوچ کر متعدد طالب علموں کی جان بچانے والے اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی بنگش نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے خط کے ذریعے شکوہ کیا ہے کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھاکہ شہید اعتزاز حسن کے والدین کو صوبائی حکومت کی طرف سے ماہانہ مالی امداد دی جائے گی۔
اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی بنگش نے خط میں لکھا ہے کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھاکہ شہید اعتزاز حسن کے والدین کو صوبائی حکومت کی طرف سے ماہانہ مالی امداد دی جائے گی تاہم اس پرابھی تک عملدر آمد نہیں ہواہے جبکہ اس حوالے سے حکام کوپہلے بھی خط لکھے ہیں لیکن کو ئی جواب دینے کے لییتیار نہیں۔
اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی بنگش نے ایکسپریس کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے ماہانہ مالی امداد کے وعدے کو خیبر پختونخوا حکومت نے پورا نہیں کیا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں چیک کروں گا، میرے نوٹس میں نہیں ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے کوئی ایسا اعلان کیا گیا تھا، اگرکوئی وعدہ ہماری طرف سے کیا گیا تھا تووہ پہلے ہی پورا کر دیا گیا ہو گا اور اگر پورا نہیں ہوا تو اب کر دیں گے۔