ماہ رمضان میں خانہ کعبہ کی سخت سیکیورٹی کے احکام جاری
حکام حج وعمرہ کے دوران فورسزکے تعاون سے سیکیورٹی منصوبہ بنائیں گے، شیخ عبدالرحمن السدیس
حرمین شریفین کے صدارتی امورکے سربراہ اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمن السیدیس نے مسجد الحرام کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔
سعودی گزٹ کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرم پاک میں آنے والے زائرین کی حفاظت کیلیے بھی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام حج وعمرہ کے دوران سیکیورٹی فورسزکے تعاون سے ایک سیکیورٹی منصوبہ تشکیل دیں گے جس کے تحت زائرین اور مسجد الحرام کی حفاظت ممکن بنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ ریمارکس امام کعبہ نے بریگیڈیئرعبداللہ الغیث سے ملاقات کے دوران دیے، دونوں حکام نے ماہ رمضان کے حوالے مسجدالحرام میں انتظامات کاجائزہ لیا، یہ ملاقات مسجد الحرام میں جمعے کو ہونے والے واقعے کے بعد کی گئی جس میں ایک شخص جس کی دماغی حالت درست نہ تھی نے سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔