افغانستان میں جھڑپیں آپریشن میں داعش کے سربراہ سمیت 44 جنگجو ہلاک

کارروائیاں مختلف علاقوں میں کی گئیں،ایک ہفتے کے دوران داعش جنگجوؤں سمیت 348شد ت پسند ہلا ک کردیے،افغان وزارت دفاع


INP May 09, 2017
داعش کا ملکی سربراہ اورکابل ملٹری اسپتال پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عبد الحسیب مارا گیا،افغان حکومت اورامریکی فوج کی تصدیق۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں امریکی ڈورن حملوں اورافغان ایئرفورس کی کارروائیوں میں مقامی طالبان کمانڈروں اور داعش جنگجوؤں سمیت 44شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ افغان حکومت اور امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں داعش کا سربراہ اور کابل ملٹری اسپتال پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عبد الحسیب مارا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف آپریشنز کے دوران داعش جنگجوؤں سمیت 348 شدت پسندوں کو ہلا ک کردیا گیا۔ گزشتہ روز افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں فضائی کارروائی میں داعش کے 31جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ریڈیو اسٹیشن بھی تباہ کردیا گیا۔ ضلع آچن کے علاقے مامند درہ میں فضائی کارروائی میں 29شدت پسند ہلاک ہوئے۔ صوبہ واردک میں امریکی ڈرون حملے میں 6طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع چھپرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے کابل میں صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز نے 20 آپریشنز اور 21خصوصی آپریشنز کیے۔

دوسری جانب افغان حکومت اورامریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں داعش کا سربراہ اورکابل ملٹری اسپتال پرحملے کا ماسٹر مائنڈ عبد الحسیب ہلاک ہوگیا ہے۔امریکی فوجی ترجمان کے مطابق 26 اپریل کو پاکستان سے ملحق افغان صوبے ننگرہارکے ضلع اچین میں غاروں اور سرنگوں پر مشتمل داعش کے کمپلیکس کے خلاف افغان اور امریکی فورسزکی جانب سے کارروائی کی گئی، جس میں داعش کے35 جنگجو مارے گئے جن میں داعش خراسان کا سربراہ شیخ عبدالحسیب بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں حکام کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے سربراہ کی ہلاکت 10 روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے اسپیشل فورسز کے ایک آپریشن کے دوران ہوئی۔پہلے امیرحافظ سعید تھے،جن کی ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد عبدالحسیب کو نیا امیر مقررکیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |