ملک بھرمیں بجلی کا بحران شارٹ فال 5500 میگا واٹ تک جا پہنچا

بجلی کی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ جب کہ طلب 17 ہزار میگا واٹ ہے


ویب ڈیسک May 09, 2017
دیہی علاقوں میں بجلی کی پیداوار14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ریکارڈ کی گئی: فوٹو: فائل

LONDON: حکومت کے تمام تردعوؤں کے باوجود ملک بھرمیں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے اورشارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ تک جاپہنچا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک مرتبہ پھر10 سے 14 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھرمیں گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی طلب 17 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جب کہ بجلی کی پیداوار11 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

بجلی کی پیداواراورطلب میں فرق بڑھنے سے وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 جب کہ دیہات میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھرمیں بدترین لوڈشیڈنگ

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج 15038 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جنکوزسے 3047، آئی پی پیز سے 8174، ہائیڈل سے 3812 میگاواٹ بجلی جب کہ ہوا سے 280 اور شمسی توانائی سے 192 میگاواٹ بجلی کی پیداوارجاری ہے۔ ملک بھر میں کہیں بھی شیڈول سے ہٹ کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں