الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست بحال

عمران خان 23 مئی کو بذات خود یا اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرائیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک May 09, 2017
عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست بحال کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

چین الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرنے سے متعلق اپیل کی سماعت کی، ہاشم علی بھٹہ کا موقف تھا کہ عمران کان نے الیکشن کمیشن کے روبرو جھوٹ بولا جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پرپورا نہیں اترتے ، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرتے ہوئے عمران خان سے جواب طلب کرلیا ہے، کیس کی آئندہ سماعت 23 مئی کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |