انوپم کھیر نے اداکاری کے ڈھنگ سکھادیے آشا بھوسلے
فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر مجھ سے بولا بھی نہیں جارہا تھا اور میں کافی نروس ہوگئی تھی۔
ISLAMABAD:
گلوکارہ آشابھوسلے نے کہا ہے کہ نئی فلم ''مائی ''کی شوٹنگ کے موقع پر انوپم کھیر کے ساتھ کام کرتے وقت کافی نروس ہوگئی تھی تاہم انھوں نے مجھے حوصلہ دیا اور میں نے سین عکسبند کرادیا ۔
گلوکارہ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی آشا بھوسلے نے اعتراف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر مجھ سے بولا بھی نہیں جارہا تھا اور میں کافی نروس ہوگئی تھی اس دوران میرے ساتھی فنکار انوپم کھیر نے بھانپ لیا اور انھوں نے صورتحال کو قابو میں رکھتے ہوئے بہت تعاون کیا ۔آشا بھوسلے نے بتایا کہ فلم کی پوری ٹیم نے ہی میرے ساتھ بہت تعاون کیا ہے اور میری حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔اداکارہ و گلوکارہ کا کہنا ہے کہ انوپم کھیر نے مجھے اداکاری کے ڈھنگ سکھادیے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بھرپور تعاون کرنے پر تمام عملے اور فنکاروں کی بے حد ممنون ہوں۔