پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائےگا

کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے کل آخری بار ایکشن میں ہوں گے


ویب ڈیسک May 09, 2017
میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائےگا جب کہ کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائےگا، ٹیسٹ سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے، پہلا ٹیسٹ پاکستان نے سات وکٹوں سے جیتا جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے حساب چکتا کرتے ہوئے 106 رنز سے میچ اپنے نام کیا۔

سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے، کپتان مصباح الحق کیرئر کے 75ویں اور آخری ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، وہ اب تک 5ہزار 161 رنز بنا چکے ہیں،42 سالہ مصباح نے ٹیسٹ کیرئیر میں 38 نصف اور 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ یونس خان 117 ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار 46 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، وہ 33 نصف سنچریاں اور 34 ریکارڈ ساز سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ میچ جیت گیا تو یہ دو سینئر کھلاڑیوں کے لیے خوبصورت تحفہ ہو گا اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |