کوسٹ گارڈز نے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ملزمان کی جانب سے کوسٹ گارڈز کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی تاہم جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے


Staff Reporter January 23, 2013
ملزمان کی جانب سے کوسٹ گارڈز کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی تاہم جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے۔ فوٹو: ماحا حیدر/ فائل

پاکستان کوسٹ گارڈ زنے پلیری میدان نزد گوادر ائیر پورٹ کے علاقے سے منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کوسٹ گارڈز کے افسران نے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی اس دوران کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ دیا ، ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور دیگر ملزمان کی جانب سے کوسٹ گارڈز کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی تاہم جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے، کوسٹ گارڈز کے عملے نے کار کو قبضے میں لے کر اس کی تلاشی لی، اس میں انتہائی مہارت سے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 500 کلو چرس برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں