کالعدم تحریک طالبان کے 4 ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

مذہبی جنون ہے اسی جنون میں دہشت گردی کرتے ہیں، ملزمان کا اعتراف جرم


Staff Reporter January 23, 2013
ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے خود کو اشتہاری ملزم اور مذہبی جنونی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں مذہبی جنون ہے وہ اسی جنون میں دہشت گردی کرتے ہیں۔فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار 4ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ہے اور پولیس نے ملزمان کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

منگل کو سی آئی ڈی نے پولیس مقابلہ اقدام قتل، اسلحہ ایکٹ اور آتش گیر مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار عبدالواحد عرف ماما عرف زبیر عرف وحید بھائی ، کریم خان عرف ملنگ عرف شیعب عالم اور عادل نواب کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمف افضل روشن کے روبرو پیش کیا تھا، اس موقع پر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے خود کو اشتہاری ملزم اور مذہبی جنونی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں مذہبی جنون ہے وہ اسی جنون میں دہشت گردی کرتے ہیں۔



علاوہ ازیں ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس طارق محمود کھوسو نے بینک ڈکیتی کے الزام میں پابند سلاسل کالعدم تحریک جنداﷲ کے قاسم طوری عرف حمزہ اور محمد دانش عرف طلحہ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سرکار کو طلب کرلیا، منگل کو ملزمان کے وکیل محمد جیوانی نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 265/Kکے تحت بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے موکل بیگناہ ہیں، 5برس سے پابند سلاسل ہیں۔

اس دوران استغاثہ نے کوئی گواہ عدالت میں پیش کیا اور نہ ہی کیس پراپر ٹی عدالت میں پیش کی گئی، پولیس نے ان کے موکل کے خلاف پولیس مقابلے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو کہ جھوٹا ثابت ہوچکااور ان کے موکل اس کیس میں بری ہوچکے ہیں، فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل سرکار کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |