اوپو سیلفی ایکسپرٹ F3 پہلی نظر میں
ایک ایسا باکفایت اور زبردست کیمرا فون جسے نہ خرید کر آپ یقیناً پچھتانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
''اوپو'' کا نیا اسمارٹ فون ''سیلفی ایکسپرٹ F3'' دراصل اوپو F3 پلس کا باکفایت ماڈل ہے جسے خاص طور پر متوسط طبقے کےلیے بنایا گیا ہے۔
اس کا ڈبا جسامت میں چھوٹا لیکن وزن میں کچھ بھاری سا ہے جب کہ اوپو F3 میں بطورِ خاص گروپ سیلفی کےلیے 120 ڈگری والا وائیڈ اینگل کیمرا موجود ہے جس سے گروپ سیلفی لینے کا مزا ہی آجاتا ہے!
اپنی 4 جی بی ریم کے ساتھ یہ کسی بھی دوسرے برانڈ کے مقبول اور مہنگے فلیگ شپ اسمارٹ فون کا زبردست مدِمقابل ہے جب کہ اس کی 64 جی بی بلٹ اِن ڈیٹا اسٹوریج کا مطلب یادگار تصویروں، تحریروں، آوازوں اور ویڈیوز محفوظ کرنے کےلیے زبردست گنجائش ہے۔
قدرے بھاری محسوس ہونے کے باوجود اوپو F3 ہاتھ میں تھامنے پر ایک خوشگوار احساس دیتا ہے۔ اس پر دائیں جانب پاور بٹن ہے جس کے بالکل نیچے سم ٹرے (SIM tray) ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب اوپو نے 3 سم کی گنجائش والی ٹرے سے لیس اسمارٹ فون ریلیز کیا ہے۔
فون کی نچلی طرف معیاری 3.5 ملی میٹر ہیڈفون جیک، ایک مائیکروفون اور بی ٹائپ چارجنگ سلاٹ موجود ہیں جن کے ساتھ ہی جالی جیسا دکھائی دینے والا اسپیکر ہے جو اپنی بھرپور اور جاندار آواز کی بدولت آواز سننے کا لطف دوبالا کردیتا ہے۔
اوپو سیلفی ایکسپرٹ F3 کے باکس میں اس فون کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔
مثلاً اسمارٹ فون کے بعد اس باکس میں دوسری سب سے نمایاں چیز ''سِم ایجیکٹر ٹول'' ہے جس کا مقصد اس کی بڑی سِم ٹرے کو احتیاط سے کھولنا ہے۔ بتاتے چلیں کہ سِم ٹرے میں دو نینو سمز اور ایک میموری کارڈ کی گنجائش ہے۔
یوزر مینوئل کے علاوہ ایک عدد سلیکون کور بھی باکس میں موجود ہے۔
ڈبے کے اندر اوپو کا چھوٹا سا لیکن پائیدار چارجر موجود ہے جو 'بی ٹائپ' یو ایس بی چارجنگ کیبل کے ذریعے اوپو F3 اسمارٹ فون کو چارج کر سکتا ہے جبکہ اوپو کے خوبصورت اور معیاری ہیڈفونز بھی اس کے ساتھ ہی موجود ہیں۔
آن کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اوپو سیلفی ایکسپرٹ F3 میں بھی اس کا آزمودہ اور پسندیدہ انداز برقرار رکھا گیا ہے۔ یعنی ایپس مینجمنٹ کےلیے کوئی ایپلی کیشن ٹرے نہیں بلکہ یہ سارا کام صرف فولڈرز کی مدد سے کیا جاتا ہے۔
البتہ، جیسا کہ پہلے بتایا جاچکا ہے، اوپو سیلفی ایکسپرٹ F3 کی سب سے خاص بات اس کا کیمرا ہے جو وسیع تر زاویئے پر گروپ سیلفی کھینچنے کی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔
کیمرا ایپ کا انٹرفیس ہمیشہ کی طرح سادہ اور استعمال میں آسان ہے جس سے کھینچی گئی انفرادی سیلفی، گروپ سیلفی یا تصویر کا معیار غیرمعمولی ہوتا ہے؛ اور اس کی وجہ اوپو کیمرا میں تصویروں کو خوبصورت عطا کرنے والا جدید ترین ''بیوٹیفائی 4.0'' فیچر ہے۔
جاندار رنگوں سے بھرپور، حقیقت سے قریب تر اور حسن و خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تصویر کھینچنی ہو تو یہ کام ''اوپو'' سے بہتر کوئی دوسرا اسمارٹ فون نہیں کرسکتا۔
اب اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ F3 پلس کا ہلکا ورژن ہے تو کمزور ہوگا، تو اپنی غلط فہمی دور کرلیجیے کیونکہ اپنی 34,899 روپے قیمت کے ساتھ یہ متوسط طبقے کی جیب کےلیے ہلکا ضرور ہے لیکن اپنے فیچرز کے اعتبار سے F3 پلس ہی کی طرح بھرپور اور شاندار ہے۔
آخر میں اپنی بات یہ کہتے ہوئے ختم کریں گے کہ اوپو ''سیلفی ایکسپرٹ F3'' ایک ایسا باکفایت اور زبردست کیمرا فون ہے جسے نہ خرید کر آپ یقیناً پچھتائیں گے۔