پاکستان کا ایران کے سفیر سے ایرانی فوجی سربراہ کے دھمکی آمیزبیان پر شدیداحتجاج

میجر جنرل محمد باقری کے بیان پر شدید تحفظات ہیں اور ایرانی حکام کو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک May 09, 2017
ایرانی کمانڈر کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوا، دفتر خارجہ فوٹو؛ فائل

پاکستان نے ایرانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے حملے کی دھمکی پر ایرانی سفیر سے شدید احتجاج کیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر کو واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایرانی افواج کےچیف آف اسٹاف کے بیان پر شدید تحفظات ہیں، ایرانی کمانڈر کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوا،اس طرح کے بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے، اس لیے یرانی حکام کو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایران کی پاکستان پر حملے کی دھمکی



واضح رہے کہ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کا گزشتہ روز بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ''محفوظ ٹھکانے'' کی موجودگی کا الزام لگاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر ان ٹھکانوں کو ختم نا کیا گیا تو ایرانی فوج پاکستان پر حملہ کردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں