لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

حکومت سندھ نے رحیم درندہ کی گرفتاری پر 3لاکھ روپے انعام مقررکیا تھا


Staff Reporter January 23, 2013
ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سی آئی ڈی سول لائن نے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو 3ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرکے کلاشنکوف ، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی سول لائن فیاض خان کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ عزیز بھٹی کے علاقے شانتی نگر ڈالمیا میں لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم رحیم عرف درندہ اپنے ساتھی عباس، پرویز اور افضل کے ہمراہ موجود ہے جو کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر انھوں نے ایک ٹیم تشکیل دی، کامیاب چھاپہ مارکرچاروں ملزمان کوگرفتارکرکے کلاشنکوف ، دستی بم اور 3 نائن ایم ایم پستول برآمدکرلیے۔



فیاض خان نے بتایا کہ ملزم رحیم عرف درندہ لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور سفاک ملزم ہے جبکہ ملزم کے خلاف قتل،اقدام قتل،اغوا برائے تاوان ،منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر جرائم کے 50سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ حکومت سندھ نے اس کی گرفتاری پر 3 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا ، انھوں نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں