سندھ حکومت وفاق کے ساتھ صوبے کا معاملہ بھرپوراندازمیں اٹھائے آصف زرداری

آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کے امور بھی زیر غور آئے


ویب ڈیسک May 09, 2017
آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کے امور بھی زیر غور آئے، فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سندھ کے حقوق کے لیے وفاق سے بھر پور انداز میں معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کو وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر وفاق کو اپنے احتجاج سے آگاہ کر دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حقوق کے لیے وفاق کے ساتھ بھر پور انداز میں معاملہ اٹھایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں