بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا

عمران خان نے گھر کی تعمیر کے لیے این او سی نہیں لیا جس بنا پر اسے غیر قانونی قرار دیا، سی ڈی اے حکام


ویب ڈیسک May 09, 2017
عمران خان نے گھر کی تعمیر کے لیے این او سی نہیں لیا جس بنا پر اسے غیر قانونی قرار دیا، سی ڈی اے حکام، فوٹو؛ فائل

KARACHI: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالہ میں قائم گھر کی تعمیرات کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کی فہرست کے مطابق بنی گالہ کے علاقے میں اب تک 122 غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جہاں غیر قانونی تعمیرات میں عمران خان کے گھر کا 92 نمبر ہے۔



سی ڈی اے نے بنی گالہ میں بوٹینیکل گارڈن کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحت گارڈن میں کٹائی اور غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہے۔



دوسری جانب سی ڈی اے حکام کا کہنا ہےکہ عمران نے گھر کی تعمیر کے لیے این او سی نہیں لیا جس کی بنا پر ان کی رہائش گاہ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔



واضح رہےکہ عمران خان نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں