ویمنز ون ڈے کرکٹ میں بھارتی بولر کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ قائم
کیریئر کے 153ویں میچ میں جھولان کے مجموعی شکاروں کی تعداد 181 ہوگئی
KARACHI:
ویمنز ون ڈے کرکٹ میں بھارتی بولر نے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی آل راؤنڈر جھولان گوسوامی ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں، انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ سے جاری چار ملکی سیریز میں پروٹیز کیخلاف 3 وکٹیں لے کر انجام دیا۔
اس کاوش کے بعد کیریئر کے 153ویں میچ میں جھولان کے مجموعی شکاروں کی تعداد 181 ہوگئی، یوں آسٹریلیا کی سابق بولر کیتھرین فٹزپیٹرک کا 180 وکٹوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔