امریکا آسٹریلیا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں فیس بک سروس بند

کئی ممالک میں جزوی اور کئی میں غیر جزوی طور پر کروڑوں صارفین فیس بک کی سہولت سے محروم ہیں۔


ویب ڈیسک May 09, 2017
کئی ممالک میں جزوی اور کئی میں غیر جزوی طور پر کروڑوں صارفین فیس بک کی سہولت سے محروم ہیں۔ فوٹو:فائل

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک امریکا، آسٹریلیا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں بند ہوگئی جب کہ فیس بک انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نامعلوم وجوہات کی بنا کر امریکا، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، بھارت اور ملائشیا میں بند ہوگئی جب کہ کئی ممالک میں جزوی اور کئی میں غیر جزوی طور پر کروڑوں صارفین فیس بک کی سہولت سے محروم ہیں۔ متاثرہ ممالک میں صارفین کو فیس بک لاگ ان کرنے کی صورت میں ایک پیغام دکھائی دیتا ہے کہ "سوری سم تھنگ وینٹ رونگ" جب کہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اب تک سہولت کی بندش کے حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

دنیا بھر کی ویب سائٹس کا اسٹیٹس بتانے والی ویب سائٹ " ڈاؤن ڈیٹکٹر" کے مطابق فیس بک کی بندش کے حوالے سے 254 ایرر نوٹ ہوئے جس کے مطابق متاثرہ ممالک کے 59 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فیس بک مکمل طور پر بند ہے جب کہ 36 فیصد صارفین کو لاگ ان میں مسائل کا سامنا ہے اور صرف 4 فیصد صارفین کو فیس بک اس حالت میں میسر ہے کہ ان کے پاس تصاویر اور ویڈیوز نظر نہیں آرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |