بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

کلبھوشن نیوی کا ریٹائرڈ افسر تھا جسے ایران سے اغوا کرنے کے بعد پھانسی کی سزا دی گئی، بھارت کا دعویٰ


ویب ڈیسک May 10, 2017
کلبھوشن نیوی کا ریٹائرڈ افسر تھا جسے ایران سے اغوا کرنے کے بعد پھانسی کی سزا دی گئی، بھارت کا دعویٰ. فوٹو: فائل

بھارت نے "را" کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پھانسی کی سزا



اس خبر کو بھی پڑھیں: کلبھوشن کی گرفتاری بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ناقابل تردید ثبوت ہے،دفترخارجہ

بھارتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا اور ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو نیوی کا ریٹائرڈ افسر تھا جو ایران میں اپنا کاروبار کر رہا تھا جسے وہاں سے اغوا کرنے کے بعد پاکستان لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے تحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |