بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کی زندگی پر ناول لکھنا شروع کر دیا
ناول میں وہ معلومات بھی ہوں گی جو صرف ایک صدر ہی جان سکتا ہے
سابق امریکی صدربل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کی زندگی کے بارے میں ناول لکھنا شروع کر دیا۔
''پریذیڈنٹ از مسنگ'' نامی اس ناول کے ناشرین کا کہنا ہے کہ وہ یہ ناول جیمز پیٹرسن کے ساتھ مل کر لکھیں گے، ناشرین کے مطابق اس ناول میں وہ معلومات بھی ہوگی جو صرف ایک صدر ہی جان سکتا ہے، ناول جون2018 میں شایع کیاجائے گا،بل کلنٹن نے کہاکہ ناول میں صدر کے کام، وائٹ ہاؤس کی زندگی اور واشنگٹن کے کام کے طریقہ کارکے بارے میں بتایا جائے گا۔
جم کے ساتھ کام کرنابہت ہی زبردست ہے اورمیں ایک طویل عرصے سے ان کامداح ہوں، یادرہے کہ صدارت سے الگ ہونے کے بعدسے بل کلنٹن نے متعددکتابیںتحریرکی ہیں تاہم وہ پہلی بارناول لکھ رہے ہیں۔