اے سی سی ویمنز چیمپئن شپ آج بنکاک میں شروع ہوگی

افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کا سامنا متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے ہوگا۔


Sports Desk January 23, 2013
افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کا سامنا متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

ایشین کرکٹ کونسل ویمنز چیمپئن شپ بدھ سے شروع ہورہی ہے۔

رائل چیانگ مائی گالف کلب گرائونڈ پر افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کا سامنا متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے ہوگا، ایونٹ کی فاتح ٹیم کو رواں برس اگست میں آئرلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ویمنز ٹوئنٹی 20 کوالیفائر میں شرکت کا موقع ملے گا، اے سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے گروپ ' اے ' میں یواے ای، ہانگ کانگ، نیپال، ملائیشیا اور بھوٹان جبکہ بی میں چین، میزبان تھائی لینڈ، سنگاپور، کویت، ایران اور عراق شامل ہیں، سیمی فائنلز اور فائنل 31 جنوری کو شیڈول ہیں۔

5

ایونٹ میں یواے ای25 جنوری کو نیپال، 28 تاریخ کو بھوٹان اور پھر 29 جنوری کو ملائیشیا سے کھیلے گا، ٹیم مسابقتی کرکٹ کھیلے بغیر اے سی سی ٹورنامنٹ میں شریک ہونے جارہی ہے، اس سے قبل ٹیم نے جولائی 2007 میں ایشین ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا،کوچ کلپنا وینکچار کا کہنا ہے کہ حریف ٹیموں کے حوالے سے ہمارا پول سخت ہے، ہماری ویمنز ٹیم اگرچہ تواتر سے میچز نہیں کھیل پائی لیکن ہماری ٹیم کے لیے ایونٹ میں چند میچز جیتنا بھی پلس پوائنٹ ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری پلیئرز گذشتہ تین ہفتوں سے روزانہ چار سے پانچ گھنٹے ٹریننگ کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں،ہم نے کھیل کے ہر شعبہ پر توجہ دی جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس بھی اہم ہے، ٹیم کے معاون کوچ محمد حیدر نے کہا کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ہمیشہ سے بہت اہم ہوتا ہے، ہم بدھ کو ہانگ کانگ کیخلاف جیت کی بدولت اپنے اعتماد کو بڑھا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں