فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

سزا پانے والے دہشت گرد عام شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں نے سیکیورٹی فورسز، عام شہریوں اور مساجد پر حملوں کا جرم ثابت ہونے پر 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی


آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں قیصر خان، محمد عمر، قاری ذبیر محمود اور عزیز خان شامل ہیں اور چاروں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ و ٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں آپریشن رد الفساد کے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں 23 دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
Load Next Story