پاکستان دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگرکررہا ہے مریم اورنگزیب
پاکستان دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کررہا ہے، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی پر قابو پایا جارہا ہے اور تیز رفتاراقتصادی ترقی جاری ہے۔
اسلام آباد میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایکسپریس ایجوکیشن وکرئیرایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی پرتیزی سے قابو پایا جارہا ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی تیزی سے جاری ہے جب کہ پاکستان دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگرکررہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم پر بہت کام کررہی ہے، دیگر صوبوں میں تعلیمی بورڈز کی نصابی کتب کو ڈیجٹیل کیا جارہا ہے، ملک میں پہلی دفعہ ٹیچرز ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے، تعلیم کے ساتھ نجی سیکٹر کے تحت انٹرن شپ پروگرام جاری ہیں جب کہ پورے نصاب کوڈیجیٹل کردیا گیا جہاں طلبا اوروالدین پنجاب کا تعلیمی نصاب آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں مونٹیسوری کلاسز کا اجرا کیا گیا، ترقی کے لیے معیشیت پرمبنی تعلیم انتہائی ضروری ہے، غربت کے خاتمہ کے لیے تعلیم پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے جب کہ معیاری تعلیم کے فروغ پرتوجہ دے رہے ہیں۔