عمران خان کا لندن فلیٹ کی خرید و فروخت کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان

بنی گالہ میں مکان کی تعمیر یونین کونسل کی اجازت کے بعد شروع کی، عمران خان


ویب ڈیسک May 10, 2017
(ن) لیگ تحریک انصاف کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بند کروانا چاہتی ہے، چیرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن فلیٹ کی خریدو فروخت سے متعلق منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں لندن فلیٹ کی خرید و فروخت کی تمام منی ٹریل پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹ فروخت کر کے رقم واپس پاکستان لانے کے تمام ثبوت بھی پیش کروں گا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا

عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں یہ شواہد بھی پیش کریں گے کہ بنی گالہ میں مکان کی تعمیر یونین کونسل مورہ نور کی اجازت کے بعد کی۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نےعمران خان کے کاغذات نامزدگی اور گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

چیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بند کروانا چاہتی ہے کیونکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسرے ممالک سے بھی فنڈ اکٹھا کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں